اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریب ، صدر ، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت

پیر 23 مارچ 2015 11:00

اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریب ، صدر ، وزیر اعظم اور آرمی چیف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی ، اس موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ، پریڈ کے دوران پاک فضائیہ اور بحریہ کے پائلٹوں نے فضا میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مارچ میں ایف 16 ، قراقرم ایگل ، ایف 7 پی جی ، طیارے شامل ہیں ، اس موقع پر مسلح افواج کے جوانوں نے وزیر اعظم ، صدر پاکستان اور آرمی چیف کو سلامی پیش کی ، وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی مسائل کی وجہ سے یوم پاکستان کی تقریب کا سات سال بعد انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :