آئی سی سی نے میٹ ہنری کو نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل کر نیکی منظوری دیدی

پیر 23 مارچ 2015 11:22

آئی سی سی نے میٹ ہنری کو نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل کر نیکی منظوری دیدی
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے زخمی فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے کی جگہ لیفٹ آرم پیسر میٹ ہنری کو نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل کر نے کی منظوری دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کا پہلا سیمی فائنل نیو زی لینڈ اور جنو بی افریقہ کے ما بین 24جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے کے ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کے دوران زخمی ہونے کے باعث کیوی انتظامیہ نے آئی سی سی میٹ ہنری کو سکواڈ میں شامل کرنے کے لیے درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے قبول کر لیا ہے ۔ایڈم ملنے نے ورلڈ کپ کے 6میچز میں 5شکار کیے تھے۔ لیفٹ آرم پیسر میٹ ہنری نے اب تک 8ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر رکھی ہے ۔