مجھے دریافت کرنے کا سہرا نامور پروڈیوسر کاظم پاشا کے سر ہے ‘ لیلیٰ زبیری

پیر 23 مارچ 2015 11:29

مجھے دریافت کرنے کا سہرا نامور پروڈیوسر کاظم پاشا کے سر ہے ‘ لیلیٰ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ مجھے دریافت کرنے کا سہرا نامور پروڈیوسر کاظم پاشا کے سر ہے ،انہوں نے مجھے ایک عام سی لڑکی سے حقیقی معائنوں میں لیلیٰ زبیری بنا دیا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ کاظم پاشا میرے استاد ہے اور میں آج بھی ان کادل کی گہرائیوں سے احترام کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاظم پاشا جب بطور پروڈیوسر پی ٹی وی کوئٹہ میں تعینات تھے تو انہوں نے مجھے اپنے ڈرامہ میں متعارف کروایا ۔

اس وقت صرف پی ٹی وی ہوتا تھا ڈرامہ کی مقبولیت کے بعد میں بھی عوام میں مقبول ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ کم عمری میں شادی ہو گئی تھی ،میں 3 نواسوں کی نانی ہوں مگر لوگ مجھے ان کی ماں سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کبھی بھی کسی سے حسد نہیں کیا نہ دل میں کسی کیلئے بغض رکھا ہے اور ہمیشہ خوش رہتی ہوں۔