سینئر اداکار انور علی کی چوری ہونیو الی گاڑی کاچار ماہ گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا

پیر 23 مارچ 2015 11:31

سینئر اداکار انور علی کی چوری ہونیو الی گاڑی کاچار ماہ گزرنے کے باوجود ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)پولیس سینئر اداکار انور علی کی چوری ہونیو الی گاڑی چار ماہ گزرنے کے باوجود برآمد نہ کرا سکی ،تھانے کا عملہ اداکارانورعلی کو صبر کرنے کی نصیحت دینے لگا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سینئر اداکار انورعلی کی ٹیوٹا کرولا کار ایل آر جی 8080 دو دسمبر کو ماڈل ٹاؤن کے علاقے سے چوری ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر تھانہ لیاقت آباد میں درج کرادی گئی تھی مگر 4ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس اداکار انور علی کی گاڑی چوری کرنیو الوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔