اب تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے،شہبازشریف

پیر 23 مارچ 2015 11:32

اب تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے،شہبازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی آزادی کی جدوجہد کا اہم سنگ میل ہے۔قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کردیں۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے یوم پاکستان پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کےحصول کیلیے بھرپور کوششیں کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کیلیئے ہمیں من حیث القوم اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوںگی۔اتحاد،تنظیم، نظم و ضبط، محنت، دیانت اور امانت جیسے سنہری اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :