شائقین رواں ورلڈ کپ میں شیڈول سیمی فائنلز اور فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کیلئے ویب سائٹ دیکھیں ‘آئی سی سی

پیر 23 مارچ 2015 11:36

شائقین رواں ورلڈ کپ میں شیڈول سیمی فائنلز اور فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ غیر مجاز ڈیلر سے ٹکٹیں خریدنا غیر قانونی ہے ‘ منسوخ کر دیا جائیگا ‘شائقین رواں ورلڈ کپ میں شیڈول سیمی فائنلز اور فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کیلئے ویب سائٹ دیکھیں ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غیرمجاز ڈیلرز کا ٹکٹیں فروخت کرنا اور ان سے خریدنا غیرقانونی اور غیر محفوظ ہے اسلئے شائقین خطرہ نہ لیں اور ایسے ڈیلرز سے ہوشیار رہیں۔

آئی سی سی حکام نے بتایا کہ اگلے تینوں میچز کیلئے ٹکٹیں مکمل طور پر فروخت ہو گئی ہیں صرف مہمان نوازی اور ٹریول پیکیجز کی صورت میں چند ٹکٹیں باقی ہیں اسلئے شائقین ان ٹکٹوں کیلئے ویب سائٹ کا رخ کریں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2015ء کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی پہلا سیمی فائنل 24 اور دوسرا سیمی فائنل 26 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 29 دسمبر کو شیڈول ہے۔