یوم پاکستان پر مزارقائد اور اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب،پاک فضائیہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

پیر 23 مارچ 2015 11:51

یوم پاکستان پر مزارقائد اور اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب،پاک ..

لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقائداعظم اور مزار علامہ قبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔یوم پاکستان پر لاہور میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی بیس کمانڈر ایئر کموڈور حامد فراز تھے۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرمزار اقبال اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چارد بھی چڑھائی گئی جب کہ مزار کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے کے سپرد کی گئیں۔ اس سے قبل پاک رینجرز کا دستہ مزار پر سیکیورٹی کی خدمات انجام دے رہا تھا۔یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مزار قائد پر حاضری دی جب کہ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :