لاہور:گلبرگ کے علاقے سے اغواء ہونے والی تین سالہ بچی بازیاب

پیر 23 مارچ 2015 12:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) لاہور میں گلبرگ کے علاقے سے اغواء ہونے والی تین سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس نے اغواء کار رکشہ ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔گلبرگ پولیس کے مطابق تین سالہ لائبہ اپنے والدین کے ہمراہ نیشنل پارک میں گھومنے کیلئے آئی جہاں اسے رکشہ ڈرائیور احسان نے اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

احسان بچی کو اغواء کر کے لے جارہا تھا کہ نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس ناکے پراسے روکا لیا گیا۔رکشہ ڈرائیور بچی کے بارے میں کوئی واضح بات نہ بتاسکا جس پر پولیس نے اسے حراست میں لیکر تفتیش کی تو اس نے بچی کواغواء کرنے کااعتراف کرلیا۔ پولیس نے بچی کو اس کے والدین کے حوالے کرکے رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکر دیا ۔

متعلقہ عنوان :