فن لینڈ کانظام تعلیم تبدیل۔ مضامین کے لحاظ سے پڑھائی ختم

پیر 23 مارچ 2015 12:14

فن  لینڈ کانظام تعلیم تبدیل۔ مضامین کے لحاظ سے پڑھائی ختم

فن لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) فن لینڈ دنیا کے ان چند ممالک میں سےا یک ہے جہاں شرح خواندگی 100 فیصد ہے۔ فن لینڈ سے پڑھے ہوئے لوگوں کی اکثریت امریکا، برطانیہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں پڑھاتی ہے۔ ان تمام حقائق کے باوجودفن لینڈ کی حکومت اپنے نظام تعلیم کے حوالے سے ایک انقلابی قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ اب سے وہاں پر مضامین (Subjects) نہیں بلکہ موضوع(Topics) پڑھائے جائیں گے،جو مختلف مضامین پر مشتمل ہونگے۔

فن لینڈ کے اس اقدام کا مقصدلوگوں کو زندگی گذارنے کے لیے اچھی تعلیم دینا ہے۔ فن لینڈ کے نئے نظام تعلیم میں اب یہ نہیں ہو گا کہ صبح 9 بجے تاریخ کا پیریڈ اور دوپہر میں جغرافیہ کا پیریڈ ۔اب ووکیشنل ٹریننگ میں کاروبار کے لحاظ سے چیزیں پڑھائی جائیں گے۔

(جاری ہے)

جیسے کیفے ٹیریا سروس کے کاروبار میں ریاضی بھی شامل ہوگی کہ حساب کتاب رکھا جا سکے، مختلف ممالک کی زبانیں سکھائی جائیں گی کہ بیرونی ممالک کے گاہکوں کو ڈیل کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ لکھنے اور بات چیت کی مہارت پیدا کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں میں جو موضوعات پڑھائے جائیں ان میں کئی مضامین کی چیزیں شامل ہونگی۔ یورپی یونین کے موضوع کو پڑھانے کے لیے اکنامکس، تاریخ ، جغرافیہ اورمختلف زبانیں پڑھائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہے۔ اب کلاس روم روایتی نہیں ہونگے کہ استاد قطار میں بیٹھے بچوں کو پڑھائے۔ بچوں کے گروپ بنا کر انہیں خود سے کام کرنے کا زیادہ موقع کیا دیا جائے گا۔ فن لینڈ کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ پرانا نظام تعلیم 19 ویں اور 20 ویں صدی کے لیے بہترین تھا اب 21 ویں صدی ہے۔ نئے نظام تعلیم کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :