آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی کئی ٹیموں کاوہاب ریاض سے معاہدہ کی خواہش کا اظہار

پیر 23 مارچ 2015 12:30

آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی کئی ٹیموں کاوہاب ریاض سے معاہدہ کی خواہش کا اظہار

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی کئی ٹیموں نے فاسٹ باؤلروہاب ریاض سے معاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔فاسٹ بولر وہاب ریاض کی آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں کارکردگی نے جہاں دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کو متاثر کیا تو وہیں دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑی بھی وہاب ریاض کی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض کی کوارٹر فائنل میں متاثر کن کارکردگی نے آسٹریلین بگ بیش کی ٹیموں کی انتظامیہ کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور کئی ٹیموں نے تو ان سے معاہدے کرنے کی خواہش کا اظہار کرڈالا تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہاب ریاض بگ بیش کی کس ٹیم میں شامل ہوکراسے شرف عزت بخشتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کیشعیب ملک،اوریاسرعرفات بگ بیش میں ہوبارٹ اورپرتھ کی نمایندگی کرتیہیں۔