وہاب ریاض پر لگا جرمانہ ادا کرنا چاہتا ہوں، برائن لارا

پیر 23 مارچ 2015 12:34

وہاب ریاض پر لگا جرمانہ ادا کرنا چاہتا ہوں، برائن لارا

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا نے آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر جرمانے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے ان پر لگا جرمانہ ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں برائن لارا کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض شین واٹسن کے خلاف ایک منفرد بولر نظر آئے جب کہ شین واٹسن ان کے سامنے اسکول کے کھلاڑی دکھائی دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان نوک جھونک کرکٹ کا حسن ہے لیکن آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر لگایا جانے والا جرمانہ مضحکہ خیز ہے، آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر لگا جرمانہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض نے اپنے طوفانی اسپیل سے آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن کو پریشان کئے رکھا جس کا انہوں نے خود بھی اعتراف کیا۔