امیش یاد و کی عمدہ پرفارمنس کے پیچھے شعیب اختر کا ہاتھ ہے :بھائی

پیر 23 مارچ 2015 12:46

امیش یاد و کی عمدہ پرفارمنس کے پیچھے شعیب اختر کا ہاتھ ہے :بھائی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مارچ ۔2015ء ) بھارتی فاسٹ باؤلر امیش یادو کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ء میں ان کے بھائی کی شاندار پرفارمنس کے پیچھے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا ہاتھ ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد امیش یادو نے اپنے بھائی رمیش کو فون کر کے بتایا کہ میگا ایونٹ میں ان کی کامیابی کے پیچھے شعیب اختر کا ہاتھ ہے ، انہوں نے اس مدد کے حوالے سے کچھ بتانے سے تو گریز کیا تاہم اتنا ضرور بتایا کہ ان کا تعلق ذہنی تیار ی سے تھا ۔

(جاری ہے)

رمیش کے مطابق انکے بھائی نے بتایا کے اس سے پہلے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے باؤلنگ کوچ وسیم اکرم بھی ان کی رہنمائی کر چکے ہیں اور دونوں سٹار باؤلرز کی مدد کے بعد ان کی کاکرد گی میں بہتری آئی ہے ۔واضح رہے کہ امیش یادو اب تک 7ورلڈ کپ میچز میں 17.79کی اوسط سے 14کھلاڑی پوویلین واپس بھیج چکے ہیں، اس سے قبل ایک اور بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے بھی انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر نے انہیں اپنی کاکردگی بہتر کرنے کے لیے چند مشورے دیئے تھے جن سے انہیں بہت فائدہ ہوا ہے ۔