ورلڈ کپ تاریخ،نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 بار سیمی فائنل میں پہنچ کر آسٹریلیا کے ہم پلہ ہو گئی

پیر 23 مارچ 2015 12:49

ورلڈ کپ تاریخ،نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 بار سیمی فائنل میں پہنچ کر آسٹریلیا ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) نیوزی لینڈ کی ٹیم نے عالمی مقابلوں کی تاریخ میں زیادہ بار سیمی فائنل میں پہنچ کر آسٹریلیا کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

کیویز نے ویسٹ انڈیز کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا، ورلڈ کپ کی چالیس سالہ تاریخ میں گیارہواں ورلڈ کپ جاری ہے جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو ریکارڈ سات، سات بار سیمی فائنلز میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :