سنوبورڈ ورلڈ کپ ،ٹائٹل سپین کے لوکاس اور ایگوئبرکے نام

پیر 23 مارچ 2015 12:49

سنوبورڈ ورلڈ کپ ،ٹائٹل سپین کے لوکاس اور ایگوئبرکے نام

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)سپین کے لوکاس ایگوئبراورنیلی لوکوزنے اسنوبورڈ ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لئے،، سیزن کی آخری ریس کینیڈا اورفرانس کے اسنوبورڈرز کے نام رہیں، اسپین کے اسکی ریزورٹ لا مولینا میں ایف آئی ایس اسنوبورڈ ورلڈ کپ ٹورکی فائنل ریس میں شدید برفباری اسنوبورڈرزکیلئے چیلنج بن گئی، مردوں کے مقابلوں میں کینیڈا کے کرسٹوفرروبانسکے نے ڈبل ورلڈ چیمپیئن ایلکس پولن اوراولمپک برونزمیڈلسٹ ایلکس ڈی بولڈ کوپیچھے چھوڑتے پہلی پوزیشن حاصل کی،اسپین کے لوکاس ایگوئبرنے دوہزارنویپوائنٹس کیساتھ اپنے ملک کیلئے پہلا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا،لیڈیزفائنل میں فرانس کی شارلیٹ بینکس نے نیلی لوکوز اورلینڈسیجی کوبیلس کومات دیکرپہلی پوزیشن حاصل کی،لوکوزنے دوہزارچارسوپوائنٹس کیساتھ کرسٹل گلوب ٹرافی اپنے نام کی۔