سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مولوی فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاع ‘ طالبان نے تردید کر دی

پیر 23 مارچ 2015 13:04

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مولوی فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاع ..

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) پاک فوج کی جانب سے وادی تیراہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی ایک نجی ٹی وی کے مطابق اطلاعات ملی ہیں ک ہپاک فوج کی جانب سے وادی تیراہ میں کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب سربراہ ملا فضل اللہ مارا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی جس میں دہشت گرد حافظ گل بہادر کے زخمی ہونے کی بھی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں ایک اور نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن میں القاعدہ کے اہم کمانڈر احمد عمر فاروق سمیت بڑی تعداد میں دہشتگردوں کے ہلاک ہوئے تاہم سرکاری طورپر طالبان کمانڈرز کی ہلاکتوں کی تصدیق نہ ہوسکی دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی ترجمان جماعت الاحرار نے بتایا کہ ملافضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، ہلاکت سے متعلق علم نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملا فضل اللہ کو 2013 میں حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ چنا گیا تھا جس نے نے 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں اسکول کے 132 بچوں سمیت 148 افراد شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :