سپینش لیگ ، بارسلونا کی روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 1کے مقابلے میں 2گولز سے مات

پیر 23 مارچ 2015 13:06

سپینش لیگ ، بارسلونا کی روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 1کے مقابلے میں 2گولز ..
بارسلونا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مارچ ۔2015ء ) سپینش فٹ بال لیگ کے سب سے بڑے مقابلے میں بارسلونا نے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 1کے مقابلے میں 2گولز سے مات دے کر لیگ میں اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

کیمپ نووا میں 98000شائقین کے درمیان کھیلے گئے میچ کے 19ویں منٹ میں بارسلونا کے جیریمی میتھیو نے گیند ریال میڈرڈ کے جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلوائی تاہم 31ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سیزن کا 42واں گول کرکے سکور 1۔

1سے برابر کر دیا ۔ میچ کے 56ویں منٹ میں بارسلونا اور یوروگوائے کے مشہور کھلاڑی لوئیس سواریز نے گزشتہ 7میچز میں اپنا چھٹا گول کر کے ایک بار پھر بارسلونا کو برتری دلوا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔ اس فتح کے ساتھ ہی سپینش لیگ کے ٹیبل پر باسلونا کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے اور اسے دوسری پوزیشن پر موجود ریال میڈرڈ پر 4پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔
سپینش لیگ ، بارسلونا کی روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 1کے مقابلے میں 2گولز ..