مصطفی کمال نے آئی سی سی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی افواہوں کو مسترد کر دیا

پیر 23 مارچ 2015 13:22

مصطفی کمال نے آئی سی سی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی افواہوں کو مسترد ..

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر اور بنگلہ دیش کے وزیر منصوبہ بندی مصطفی کمال نے عہدے سے مستعفی ہونے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ناقص ایمپائرنگ پر مصطفی کمال نے ایمپائرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد مستعفی ہونے کی بھی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل بن چکی ہے اور میں انڈین کرکٹ کونسل کی صدارت نہیں کروں گا۔ کمال نے یہ بھی کہا تھا کہ آئی سی سی نے اگر معاملے کی تحقیقات اور اقدامات نہ کئے تو وہ آئی سی سی صدارت کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :