اداکار عمران ہاشمی کل 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

پیر 23 مارچ 2015 14:28

اداکار عمران ہاشمی کل 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شمار ہونے والے عمران ہاشمی آج 36 برس کے ہو گئے ۔ 24 مارچ 1979 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے عمران ہاشمی نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2002 میں بھٹ برادران کے فلمی ہیرو شیش فلمز کی فلم راز سے بحیثیت اسسٹنٹ ہدتیکار کیا ۔

(جاری ہے)

بالی وڈ میں عمران کی آمد فلم فٹ پاتھ سے ہوئی جس میں ان کی کارکردگی کو ناقدین کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی گتاہم روماننک تھرلر مرڈر ان کی پہلی کامیاب فلم ثابت ہوئی جس میں ان کے مدمقابل ملائکہ شیراوت بطور ہیروئن جلوہ گر ہوئں اس کے بعد عمران نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ار زہر عاشق بنایا آپ نے اکثر ، گینگسٹر ، آوارہ پن ، جنت ، راز ، ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی ، مرڈر ٹو ، وی ڈرٹی پکچر ، جنت ٹو ، شنگھائی ، راز تھری اور ایک تھی ڈائن جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا لیا ۔

عمران ہاشمی کی آنے والے فلموں میں انگلی ، وائٹ لائیز ، پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کے ساتھ شاطر ، مسٹر ایکس ، ہماری ادھوری کہانی اور بدتمیز دل شامل ہیں جن سے خود عمران سمیت ناقدین کو بھی بے حد امیدیں وابستہ ہیں ۔