ایل این جی معاہدہ : کئی سوالات نے جنم لے لیا

پیر 23 مارچ 2015 14:52

ایل این جی معاہدہ : کئی سوالات نے جنم لے لیا

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) ایل این جی معاہدے بارے کئی سوالاتپیداہوگئے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آیا ہم نے ایل این جی کے لئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں یا نہیں ؟ کیوں یہ معاہدہ پردہ راز میں ہے ،میڈیا رپورٹس میں میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے معاہدے کی شرائط تک عوام کی رسائی کو کیوں محدود رکھا گیا ہے ؟ یہ اکیس ارب ڈالرز کے سوالات ہیں یہ بات یقینی ہے کہ معاہدے کی شفافیت سے اس کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے حکومتی معاہدوں میں رازداری پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رازداری ، نااہلیت ، بدانتظامی اور کرپشن پر پردہ ڈالتی ہے بلکہ یہ بھی مشکوک معاہدوں پر حکومت کو بے نقاب کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق مارچ 2015ء میں بھارت میں ایل این جی کی قیمت چھ ڈالرز 90سینٹ ، جاپان میں 6ڈالرز 60سینٹ اور کوریا میں 7ڈالرز ہے کیا عوام کو یہ حق نہیں کہ انہیں حکومت کی جانب سے تمام معاہدوں تک دسترس ہو جسے عوام نے منتخب کیا ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت عوام کے ذہنوں میں شکوک وشہبات کو کیوں جنم دے رہی ہے دوسری جانب وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ معاہدہ مکمل طور پر شفاف ہے اور اس کی تمام تفصیلات منظر عام پر لائی جائینگی