سکھر : صولت مرزا کی ویڈیو حقیقیت پر مبنی لگتی ہے، پر ویز مشرف کا موجودہ سیاست میں کوئی رول نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی شہر یار مہر

پیر 23 مارچ 2015 14:59

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 23 مارچ 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی شہر یار مہر کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن سندھ حکومت کے ماتحت ہے ہمیں کراچی کی صورتحال کے لیے مزید انتظار کرنا چاہئیے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادروں کو چاہئیے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا آپریشن پایہ تکمیل تک پہنچائیں، صولت مرزا کے ویڈیو بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جیل میں صولت مرزا کی جانب سے ویڈیو بیان حقائق پر مبنی معلوم ہوتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا ملک کی موجودہ سیاست میں کوئی رول نہیں ہے.

متعلقہ عنوان :