اسلام آباد : امیر قطر شیخ تمیم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

پیر 23 مارچ 2015 15:39

اسلام آباد : امیر قطر شیخ تمیم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مارچ 2015 ء) : امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں. امیر قطر وزیر اعظم کی دعوت پر پاکستان کے دورے کے لیے آئے ہیں .

(جاری ہے)

وزیر اعظم ، وفاقی وزراء اور مسلح فوج کے افسران نے امیر قطر کا استقبال کیا جبکہ معزز مہمان کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی . شیخ تمیم کا بطور امیر قطر یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے. دو روزہ دورے میں امیر قطر انرجی، زراعت اور دیگر معاہدوں پر دستخط کریں گے جبکہ امیر قطر کے اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے.

متعلقہ عنوان :