اسمبلیوں میں واپس جانیکا فیصلہ پارٹی قیادت جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد کر یگی، تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری سیاسی جماعت ہے اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین کمیشن کی رپورٹ پر عمل کر نا اسکا سب سے بڑ اثبوت ہے ‘پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت اور اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی میڈیا سے گفتگو

پیر 23 مارچ 2015 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شیدنے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں واپس جانیکا فیصلہ پارٹی قیادت جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد کر یگی‘تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری سیاسی جماعت ہے اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین کمیشن کی رپورٹ پر عمل کر نا اسکا سب سے بڑ اثبوت ہے ‘پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت اور اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز یہاں ایک تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میاں محمو دالر شید نے کہا کہ ہم نے دھاندلی کے خلاف اصولی موقف اپناتے ہوئے اسمبلیوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا او ر استعفیٰ دیدیا اوراب بھی ہمیں اسمبلیوں میں واپس جانے کا کوئی شوق نہیں بلکہ اسمبلیوں میں واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پا رٹی قیادت کر یگی اور ہم پارٹی کے ہر فیصلے پر عمل کر نے کے پابند ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ملک میں تو جمہو ریت کی بات کرتیں ہیں مگر ان کے اندر جمہو ریت نام کی کوئی چیز نہیں مگر تحر یک انصاف واحد جماعت ہے جسکے اندر بھی مکمل جمہو ریت ہے اور تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان تمام فیصلے مکمل اتفاق رائے اور مشاورت سے کرتے ہیں جسکی وجہ سے پارٹی مزید مضبوط ہو تی ہے ۔