اسامہ کی پاکستان میں پناہ گاہ سے متعلق حکومت پاکستان لاعلم تھی: القاعدہ

پیر 23 مارچ 2015 16:24

اسامہ کی پاکستان میں پناہ گاہ سے متعلق حکومت پاکستان لاعلم تھی: القاعدہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں پناہ گاہ بارے حکومت پاکستان لاعلم تھی۔ اس بات کا انکشاف القاعدہ کے آپریشن چیف عطیہ عبدالرحمان کے خط میں کیا گیا ہے جو اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ سے ملنے والی دستاویزات کا حصہ تھا۔

(جاری ہے)

خط میں بتایا گیا ہے القاعدہ اور پاکستانی طالبان کے درمیان قریبی روابط تھے اور یہ کہ پاک فوج پر زور ڈالنے اور اپنے مطالبات منوانے کے لئے دونوں گروہ دہشت گردی کے حملوں کو بطور ہتھیار استعمال کرتے تھے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عطیہ عبدالرحمان کے خط سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان میں خطرناک دہشت گردی کے لئے منصوبے بنا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :