کوئٹہ،یوم پاکستان کے موقع پر8 روزہ بلوچستان اسپورٹس فیسٹول کا آغاز

پیر 23 مارچ 2015 16:40

کوئٹہ،یوم پاکستان کے موقع پر8 روزہ بلوچستان اسپورٹس فیسٹول کا آغاز

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں آٹھ روزہ بلوچستان اسپورٹس فیسٹول کا آغاز کوئٹہ میں کردیا گیا پہلے روز میوزیکل تقریب کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ جس سے شہریوں کی بڑی تعداد خوب لطف اندوز ہوئی۔کوئٹہ میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے بلوچستان اسپورٹس فیسٹول کے پہلے روز ایوب اسٹیڈیم میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے شرکت کی۔ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ ناصر خان جنجوعہ اور صوبائی وزیر کھیل مجیب الرحمان محمد حسنی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ میوزیکل تقریب میں علاقائی اور قومی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ جس سے شہری خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا اور آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے سج گیا۔ اسپورٹس فیسٹول میں شریک نوجوانوں نے آتش بازی شروع ہوتے ہی بھنگڑے ڈالے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔