مقبوضہ کشمیر میں 1635 نجی وسرکاری عمارتیں بھارتی فوج کے قبضے میں ہیں، مفتی سعید

پیر 23 مارچ 2015 16:45

مقبوضہ کشمیر میں 1635 نجی وسرکاری عمارتیں بھارتی فوج کے قبضے میں ہیں، ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی وزیر اعلی ٰ مفتی محمد سعید نے اعتراف کیاہے کہ مقبوضہ علاقے میں کل 1635نجی وسرکاری عمارتیں بھارتی فوج کے قبضہ میں ہیں جن میں صنعتی مراکز، ہوٹل اور سنیماہال بھی شامل ہیں۔مفتی سعید نے کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا ( مارکسٹ) کے جنرل سکرٹری اور نام نہاد اسمبلی کے رکن محمد یوسف تاریگامی کی طرف سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں نام نہاد اسمبلی کو بتایاکہ مقبوضہ علاقے میں 1307نجی عمارتیں جبکہ278سرکاری عمارتیں بھارتی فوج کے قبضے میں ہیں۔

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ وادی کشمیر میں مجموعی طور پر 622نجی جبکہ 161سرکاری عمارتیں فوج کے زیر تصرف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ نجی عمارتیں سرینگر میں 129، اسلام آباد میں 107، گاندربل میں 17، بڈگام میں 36، کولگام میں16، پلوامہ میں38، اونتی پورہ میں31، شوپیاں میں14، بارہمولہ میں31 ،سوپور میں76، بانڈی پورہ میں53، کپواڑہ میں17 اور کرگل میں 1عمارت فوج کے قبضے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

مفتی سعید نے کہا کہ سرینگر میں 23، اسلام آباد میں 19، بارہمولہ اور سوپو ر میں 16/16سرکاری عمارتیں فوج کے قبضے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں موجودتما م سنیماہال بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قبضے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں مجموعی طور پر 685عمارتیں فوج کے زیر تصرف ہیں۔انجینئر رشید نے وزیر اعلیٰ کے بیان میں نام نہاد اسمبلی میں سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو ایک اور فلسطین بنانے کی سازشیں رچائی جا رہی ہی لیکن کشمیری ان سازشوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

انجینئر رشید کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمان پنڈتوں کی مقبوضہ وادی میں واپسی کے ہرگز خلاف نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پنڈت واپس آکر پہلے کی طرح ان کے ساتھ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کے لیے مقبوضہ وادی میں علیحدہ شہر کا قیام بھارتی جنتا پارٹی اور اسکی اتحادی جماعتوں کی ایک گہری سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ۔انجینئر رشید نے کہا کہ کشمیری پنڈت کشمیرکے معاشرے کا ایک لازمی حصہ ہیں ٍمگر انہیں مضحکہ خیز مطالبات کے بجائے مسلمانوں کے ساتھ ملکر تنازعہ کشمیر کے حل کے لے کوششیں کرنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :