ڈاکٹرسرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کل جامعہ سراجیہ میں فری آئی کیمپ لگایا جائیگا

پیر 23 مارچ 2015 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء )حضرت سیدہ خاتون جنت رضی اللہ عنہاکے یوم وصال کے موقع پر ڈاکٹرسرفراز نعیمی فاؤنڈیشن اورنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان و یمن ونگ کے زیر اہتمام کل بروز ( منگل ) کو فری آئی کیمپ جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں لگایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ سراجیہ نعیمیہ کے مطابق فری آئی کیمپ کاافتتاح جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد راغب حسین نعیمی کریں گے۔

سرگنگارام ہسپتال ،فاطمہ میموریل ہسپتال اورجامعہ پنجاب کے سینئرماہرامراض چشم پروفیسرڈاکٹر زاہد کمال ،ڈاکٹر سعید نیاز ی ، ڈاکٹر نعیم رستم،ڈاکٹررانا ریا ض ودیگرسینئرڈاکٹرزصاحبان فری آئی کیمپ کی نگرانی کرینگے۔آئی کیمپ میں نہ صرف جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی طالبات کی بلکہ اہل علاقہ کی خواتین کی نظر کابھی معائنہ کیاجائیگا۔کیمپ صبح 9:00بجے سے دہ پہر2:00 تک جاری رہے گا۔