سندھ کی بہتری کے لیے گورنر راج لگا تو حمایت کریں گے ،شہریار مہر

پیر 23 مارچ 2015 17:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی شہریار مہر نے کہا ہے کہ اگر سندھ کی بہتری کے لیے گورنر راج لگا تو اس کی حمایت کریں گے لیکن کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

شہریار مہر نے کہا کہ نائن زیرو پر کارروائی حکومتی سرپرستی میں ہوئی ،نائن زیرو پر چھاپے سے کافی چیزیں سامنے آئی ہیں ۔صولت مرزا سے متعلق شہریار مہر کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا بیان حقیقت پر مبنی لگتا ہے کیونکہ موت کے سامنے دیکھ کر کوئی شخص جھوٹ نہیں بولے گا ۔

متعلقہ عنوان :