خیبر پختونخوا حکومت کا 8 اپریل کو صوبے بھر کے اسکولو ں میں داخلے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 23 مارچ 2015 17:51

خیبر پختونخوا حکومت کا 8 اپریل کو صوبے بھر کے اسکولو ں میں داخلے کی مہم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے 8 اپریل کو صوبے بھر کے اسکولو ں میں داخلے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔محکمہ تعلیم برائے سیکنڈری اینڈ ایلمنٹری ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق داخلہ مہم پشاور سمیت صوبے کے تمام پچیس اضلاع میں چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران انرولمنٹ مراکز پر رجسٹریشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ انرولمنٹ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلیے اسٹالز اور بچوں کے لئے ایک تفریحی میلے کا اہتمام کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دور دراز اضلاع میں داخلہ مہم سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے ایک بس بھی بھیجی جائے گی۔ضلع ہنگو،شانگلہ،کوہستان،اور تور غر کے علاقوں میں یہ مہم خصوصی طور پرچلائی جائے گی۔