شاہد کپور نے دہلی کالج کی طالبہ میرا سے شادی کر نے کا فیصلہ کرلیا

پیر 23 مارچ 2015 17:51

شاہد کپور نے دہلی کالج کی طالبہ میرا سے شادی کر نے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) کرینہ کپور ، پریانکا چوپڑہ اور بپاشاسو باسو سمیت مختلف بالی وڈ خواتین سے تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنے رہنے والے شاہد کپور نے نئی دہلی میں ایک کالج کی طالبہ میرا راجپوت سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مقامی اخبار ہندوستان ٹائمزکی ایک رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے نئی دہلی کے لیڈی شری رام کالج میں انگریزی (تھرڈ ایئر) کی طالبہ میرا راجپوت سے منگنی کرلی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہد رواں برس دسمبر میں میرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ہندوستان ٹائمز نے ایک انگریزی روزنامے کے حوالے سے لکھا ہے کہ شاہد اور میرا کی منگنی رواں برس جنوری میں ہوئی ۔30 سالہ شاہد کی اپنی ہونے والی دلہن سے ملاقات ایک مذہبی گروپ رادھا سوامی ست سنگ بیس کے توسط سے ہوئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اگر کوئی بھی اچھی لڑکی چاہے تو انھیں شادی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں۔

متعلقہ عنوان :