حسد کے مارے بیوی نے شوہر کی کار جلا دی
پیر 23 مارچ 2015 19:23
موتارے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)ایک بیوی نے شوہر کی کار کو آگ میں جلا دیا۔ شوہر نے دوسری عورت کے لیے گھر چھوڑ کی قحبہ خانے میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ واقعہ زمبابوے میں موتارے کے مضافات میں پیش آیا۔بیوی ٹاپووا کائیچو کو شوہر فیلکس ویولا کی نسان گاڑی جلانے پر گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ کائیچو کو شک تھا کہ اس کا شوہر قریبی علاقے کی ایک عورت ایمیلیا کے چکر میں ہے۔
اس سے ایک ہفتہ پہلے کائیچو ایمیلیا سے ملنے گئی تھی اور وہاں کھڑی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ وہ واپس آکر اس گاڑی کو جلا دے گی۔کائیچو نے اپنا وعدہ پورا کیا۔بعد میں وہ پانچ لیٹر پٹرول لے کر واپس آئی، اسے گاڑی پر چھڑکا اور آگ لگا کر دور کھڑی تماشا دیکھتی رہی۔(جاری ہے)
ایک بوڑھی عورت جو ایمیلیا کی ماں ہے ، نے کہا کہ کائیچو کو گاڑی جلانی نہیں چاہیے تھی، کیونکہ اس کا شوہر ایمیلیا سے پیار نہیں کرتا۔
اس نےمزید کہا کہ کائیچو کے شوہر نے گاڑی کے خراب ہونے کے باعث تین ہفتے اسے وہاں پر کھڑا کیا ہوا ہے۔ بوڑھی عورت کا مزید کہنا تھا کہ کائیچو کا شوہر کبھی کبھار آکر ان کے گھر شراب پی لیتا ہے ورنہ اس سے صرف دوستوں والا تعلق ہے۔ ہمسایوں نے جو کہانی سنائی وہ بوڑھی عورت کے بیان کے الٹ ہے۔ ہمسایوں نے بتایا کہ کائیچو کا شوہر اکثر اس قحبہ خانے میں ٹھہرا رہتا ہے۔ ہمسایوں نے یہ بھی بتایا کہ یہاں پر اور بہت سے لوگ بھی آتے ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.