Live Updates

تحریک انصاف سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں ضرور شرکت کرے،چیئرمین سینٹ، جوڈیشل کمیشن سے کوئی بحران پیدا نہیں ہو گا ۔ کوشش ہو گی کہ آئینی اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے،میاں رضاربانی

پیر 23 مارچ 2015 21:41

تحریک انصاف سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں ضرور شرکت کرے،چیئرمین سینٹ، جوڈیشل ..

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2015ء) میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں ضرور شرکت کرے ۔ پیر کو سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ تحریک انصاف سے گذارش ہے کہ وہ اسمبلیوں میں لوٹ آئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے کوئی بحران پیدا نہیں ہو گا ۔ کوشش ہو گی کہ آئینی اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر امن اور معیشت بحال نہیں ہو سکتی ہے ۔ رضا ربانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم اور پارلیمنٹ فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات