سانحہ یوحنا آباد کے دوران دو افراد کو زندہ جلانے،جلا ؤگھیرا ؤکرنے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیاگیا،حراست میں لئے جانیوالے چار افراد کی گرفتاری میں مقامی مذہبی رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا ‘ نجی ٹی وی

پیر 23 مارچ 2015 22:22

سانحہ یوحنا آباد کے دوران دو افراد کو زندہ جلانے،جلا ؤگھیرا ؤکرنے اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء)پولیس نے سانحہ یوحنا آباد کے دوران دو افراد کو زندہ جلانے،جلا ؤگھیرا ؤکرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد میں جلا ؤگھیرا ؤاور دو افراد کو زندہ جلانے والے چار ملزمان کو مختلف چینلز پر چلنے والی فوٹیجز اور جاری کی جانیوالی تصاویر کی مدد سے حراست میں لیاگیا ہے اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا،حراست میں لئے جانیوالے چار افراد کی گرفتاری میں وہاں کے مقامی مذہبی رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس اور انتظامیہ مقامی مذہبی رہنماؤں سے رابطے میں ہے۔