ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ایک سو سال بعد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے پھانسی گھاٹ قائم کردیاگیا

پیر 23 مارچ 2015 22:26

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ایک سو سال بعد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے ..

سرگردھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ایک سو سال بعد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے پھانسی گھاٹ قائم کردیاگیا،ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد آئندہ چند روز تک پھانسیوں کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کے قیام کے ایک سوسال بعد پھانسی گھاٹ قائم کیا گیا ہے،اس سے قبل ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو سزائے موت کیلئے سنٹرل جیل میانوالی منتقل کیاجاتاتھا۔

پھانسی گھاٹ کے قیام کے بعد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کے انتظامات مکمل ہیں،جلاد کی ڈیوٹی بھی لگ گئی ہے جبکہ جیل حکام نے قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ کیلئے عدالتوں سے رابطہ کرلیا۔ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی کل تعداد 188ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :