بدین میں نوجوان نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، فرار کی کوشش میں پکڑا گیا

پیر 23 مارچ 2015 22:32

بدین میں نوجوان نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، فرار کی کوشش ..

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) بدین کے نوا حی گاؤں گل محمد ملا ح میں اپنی بہن کے پاس کراچی کھوکھرا پار سے مہمان بنکر آنے والے نوجوان محمد عارف کیہر نے اپنی30 سالا بہن آصمہ پر فائرنگ کرکے اس کو ہلاک کر کے فرار ہو نے کی کوشش کی لیکن گا ؤں والو ں نے ملزم اور اس کے ایک ساتھی کو پکڑ کر پو لیس کے حوالے کر دیامقتول آصمہ نے پانچ سال پہلے اسی گا ؤں کے نوجوان محمد عثمان ملا ح جوکہ کراچی کھو کھرا پار میں اس کاپڑو سی تھا سے پسند کی شادی کر کے گاؤں آگئے تھے ایک سال پہلے آصمہ اور محمد عثمان ملا ح کے خاندان کے بیچ صلح ہو گئی تھی اور دونوں خاندان ایک دوسرے کے پاس آتے جا تے تھے دودن قبل آصمہ کا بھائی عارف کیہر اپنے خالازاد بھائی حفیظ کے ساتھ اپنی بہن آصمہ کے پاس کراچی سے مہمان بن کر آئے ہو تھے گزشتہ روزجیسے ہی آصمہ اپنے گھر میں بھائی اور خالازاد بھائی کے لیئے دوپہر کا کھانا پکار ہی تھی کے اچانک اس کے بھائی عارف کیہر نے روالور اس کی کن پٹی پر رکھ کر فائرکردیا جس کے باعث آصمہ موقع پر ہی جانبحق ہو گئی اور اس کا بھائی عارف اور خالازاد بھائی حفیظ گھر سے فرار ہو نے کی کوشش کی تو گا ؤ ں کے لو گوں جو فائرنگ کی آواز سن کر جمع ہو گئے تھے دونوں کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع پولیس کے پہنچ تے ہی دونوں ملزمان کو اس کے حوالے کر دیا پولیس نے مقتول آصمہ کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ ما رٹم کے لیئے سول اسپتال بدین روانہ کر دی ۔

متعلقہ عنوان :