Live Updates

جوڈیشل کمیشن بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے 7دن بعد صدارتی آرڈیننس جاری ہو گا، پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کوئی سہولت کار نہیں تھے، تحریک انصاف کی مشاورت سے نیا سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کرینگے، دہشتگردوں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، جرائم پیشہ عناصر پارٹیوں کا نام لے کر کام کر رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 23 مارچ 2015 23:12

جوڈیشل کمیشن بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے 7دن بعد صدارتی آرڈیننس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے 7دن بعد صدارتی آرڈیننس جاری ہو گا، پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کوئی سہولت کار نہیں تھے، تحریک انصاف کی مشاورت سے نیا سیکرٹری الیکشن کمیشن لگائیں گے، دہشت گرد کسی بھی جماعت سے ہواسے نہیں چھوڑیں گے، جرائم پیشہ عناصر پارٹیوں کا نام لے کر کام کر رہے ہیں۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات میں کوئی بھی سہولت کار ملوث نہیں تھے، اس سے کسی کی جیت نہیں ہے بلکہ دونوں پارٹیوں کی جیت ہے، اب ہم نے تمام پارٹیوں کو کمیشن کے حوالے کاپیاں بھیج دی ہیں کہ اس میں جو کچھ طے ہوا لکھ دیا،(آج) منگل کو وزیراعظم نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو بلایا ہے ، ان سے مشاورت ہو گی، جس کے بعد جمعہ تک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم اوز پر دستخط کے سات دن بعد صدارتی آرڈیننس جاری ہو گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کی مشاورت سے نیا سیکرٹری الیکشن کمیشن لگائیں گے، ہم پر امید ہیں، ہمارا دامن صاف ہے، اگر دھاندلی ثابت ہوئی تو وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں گے اور نیا الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جرائم پیشہ عناصر پارٹیوں کا نام لے کر کام کر رہے ہیں، دہشت گرد کسی بھی جماعت سے ہو ہم نہیں چھوڑیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات