Live Updates

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول ہو گا، افتخار چوہدری ، نجم سیٹھی کے خلاف دھاندلی کے ثبوت دیں گے، کمیشن کچھ دو، کچھ لو پر قائم ہوا، الطاف حسین باہر بیٹھ کر لوگوں کو مرواتا ہے، جس قوم کا نظریہ ختم ہو جائے وہ مر جاتی ہے،کمیشن کے بعد کور کمیٹی اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کرے گی، پارٹی میں ایک رائے ہے، پہلے کمیشن کے نتائج کا انتظار کیا جائے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انٹرویو

پیر 23 مارچ 2015 23:12

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول ہو گا، افتخار چوہدری ، نجم سیٹھی کے خلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول ہو گا، افتخار چوہدری ، نجم سیٹھی کے خلاف دھاندلی کے ثبوت دیں گے، کمیشن کچھ دو، کچھ لو پر قائم ہوا، الطاف حسین باہر بیٹھ کر لوگوں کو مرواتا ہے، جس قوم کا نظریہ ختم ہو جائے وہ مر جاتی ہے،کمیشن کے بعد کور کمیٹی اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کرے گی، پارٹی میں ایک رائے ہے، پہلے کمیشن کے نتائج کا انتظار کیا جائے۔

پیر کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 126 دن کے طویل دھرنے سے پاکستان تبدیل ہو گیا اور اسی وجہ سے جوڈیشل کمیشن بنایا گیا، اب لوگوں کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا ہو گا، جس قوم کا نظریہ ختم ہو جاتا ہے وہ مر جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ عوامی دباؤ پر 4 حلقے کھولیں گے، اب کچھ دو کچھ لو پر جوڈیشل کمیشن بنا گیا ہے، یہ بھی جو فیصلہ دے گا قبول ہو گا، پہلی بار دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم ہوا، اب ہم دھاندلی سے متعلق تمام ثبوت کمیشن میں پیش کریں گے اور ثابت کریں گے، کیسے منظم دھاندلی ہو اور اگر دھاندلی ثابت ہو گی تو وزیر اعظم کو اسمبلی تحلیل کرنا ہو گی اور آئندہ کیلئے دھاندلی کا راستہ بھی بند ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم افتخار چوہدری اور نجم سیٹھی کے خلاف دھاندلی کے ثبوت دیں گے، افتخار چوہدری نے آر اوز کو بلا کر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کے بعد کور کمیٹی اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کرے گی، پارٹی میں ایک رائے ہے، پہلے کمیشن کے نتائج کا انتظار کیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن دھاندلی پر آر اوز کو طلب کرے گا، پرازائیڈنگ آفیسر کے جعلی دستخط کرنا کیا جرم نہیں ہے، جوڈیشل کمیشن کیلئے ہی ہم میدان میں نکلتے تھے، اب اس سے پہلی باز انکشاف ہو گا کہ مینڈیٹ کیسے چوری ہوا۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ اگر حکومت نے انصاف دینا تھا تو ڈیڑھ سال پہلے ہی کمیشن بنا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین باہر بیٹھ کر لوگوں کو مرواتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات