ملک کیلئے شاندار خدمات انجام دینے پر سعید اجمل کو ’’ستارہ امتیاز ‘‘ سے نوازا گیا

منگل 24 مارچ 2015 02:12

ملک کیلئے شاندار خدمات انجام دینے پر سعید اجمل کو ’’ستارہ امتیاز ‘‘ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مارچ ۔2015ء ) سٹار آف سپنر سعید اجمل کو ملک کی ان کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ایک تقریب میں صدر ممنون حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آف سپنر سعید اجمل کو پاکستان کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ ’’ستارہ امتیاز ‘‘ سے نوازا ۔

سعید اجمل نے 2009ء میں انگلینڈ کی سر زمین پر پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے میں انتہائی اہم کردا ر ادا کیا تھا ، وہ 2011ء میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن تھے اور 2012ء میں پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف 3-0کے تاریخی وائٹ واش میں انہوں نے 24وکٹیں حاصل کرکے سب سے اہم کر دار ادا کیا تھا ۔