لا لیگا ،بارسلونا نے رالپ میڈرڈ کو شکست دیدی

منگل 24 مارچ 2015 11:36

لا لیگا ،بارسلونا نے رالپ میڈرڈ کو شکست دیدی

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)لا لیگا میں بارسلونا نے رالت میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ پوائنٹ ٹیبل پر چیلسی بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ اعصاب شکن مقابلوں میں بار سلونا اور رئیل میڈرڈ کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے جیرمی نے انیسویں منٹ میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ 31ویں منٹ میں رئیل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں سواریز نے میچ کا فیصلہ کن گول کرتے ہوئے جیت بارسلونا کے نام کر دی۔ پریمئر لیگ کے پوائنٹ ٹیبل پر چیلسی 67 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے اور مانچسٹر سٹی 61 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔