پاکستان اور یمن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی گول کے ختم

منگل 24 مارچ 2015 11:45

پاکستان اور یمن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی گول ..

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان اور یمن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ 2018 پری کوالیفائرز کے دوسرے مرحلے کا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہو گیا۔ قومی کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔بحرین کے تاریخی میدان خلیفہ فٹبال اسٹیڈیم میں ورلڈکپ پری کوالیفائرز کے دوسرے مرحلے کا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان اور یمن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں شیڈول یہ میچ سانحہ یوحنا آباد کی وجہ سے مقابلہ نیوٹرل وینیو پر ہوا۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ خسارے کا شکار ٹیم پاکستان نے حریف کی ڈی میں قبضہ جمائے رکھا۔ کپتان حسن بشیر سمیت قومی کھلاڑیوں نے تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کوئی کامیاب نہ ہو سکا۔ مقررہ وقت میں کوئی گول نہ ہونے کی وجہ سے مقابلہ صفر صفر کی برابری پر ختم ہو گیا۔ پہلے راوٴنڈ میں تین ایک کی شکست کے باعث ورلڈکپ دوہزار اٹھارہ کے پری کوالیفائرز میں یمن کو جگہ مل گئی۔

متعلقہ عنوان :