قومی بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے شروع ہو گا

منگل 24 مارچ 2015 11:57

قومی بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے شروع ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام قومی بلائنڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ 27 مارچ سے بہاولپور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد، اٹک، اسلام آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بہاولپور، لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 2 اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :