اداکاری کے میدان میں عمر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی‘کترینہ کیف

منگل 24 مارچ 2015 12:08

اداکاری کے میدان میں عمر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی‘کترینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کاکہنا ہے کہ بھارتی فلم نگری میں جگہ بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ چودہ پندرہ گھنٹے کام کرنا آسان نہیں ہوتا- اپنے ایک انٹرویو میں کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا آسان نہیں ، یہاں صرف ان لوگوں کے لئے ہی جگہ ہے جو اپنے کام سے جنون کی حد تک لگاوٴ رکھتے ہیں کیونکہ کسی بھی شخص کے لئے روزانہ کھانے پینے کی پرواہ کئے بغیر مسلسل 14 سے 15 گھنٹے کام کرنا آسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری کے میدان میں عمر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، بالی ووڈ میں اس کی سب سے بڑی مثالیں سری دیوی اور مادھوری ہیں، دونوں اداکاروٴں نے اس وقت تک کام کیا جب انہوں نے چاہا اور کئی برسوں بعد دوبارہ فلم نگری میں آئیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کاجول اور ایشوریہ رائے بھی بہت اچھا کام کررہی ہیں۔کترینہ کیف نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہر شخص یہی چاہتا ہو کیونکہ ایک اداکار کی حیثیت سے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھی فلم کا حصہ بنے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔ انہوں نے گووندا، جان ابراہم اور عرفان خان کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور تمام ہی اداکار اپنے فن میں بہترین مہارت رکھتے ہیں۔