ماہی گیر وں کے جال میں پھنسی وہ چیز جو کسی کے وہم و گمان میں نہیں آ سکتی

منگل 24 مارچ 2015 12:33

ماہی گیر وں کے جال میں پھنسی وہ چیز جو کسی کے وہم و گمان میں نہیں آ سکتی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2015ء)ایک ماہی گیر کشتی کے کپتان کو یقین ہے کہ اس کے بڑے جال میں پھنسنے والی چیز روسی ایٹمی آبدوز ہے۔ انگس میکلیوڈ نے اپنے 62 فٹ لمبے ٹرالر (بہت بڑا جال)میں عجیب سی چیز کو پھنستا دیکھ کرمیری ٹائم ، کوسٹ گارڈ اور میرین ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ کو اطلاع کر دی۔ 46 سالہ انگس کے مطابق میرے خیال میں یہ چیز آبدوز کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ یہ وہیل نہیں ہو سکتی ، وہ اس سے پہلے کئی دفعہ وہیل پکڑ چکے ہیں۔ اس نے کہا کہ یہ کچھ بھی ہو ، اسے انسان ہی چلاتے تھے۔ شک ہے کہ یہ وہ روسی ایٹمی آبدوز ہو سکتی ہے جس کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ سکاٹ لینڈ کے ساحل پر موجود تھی ۔وزارت دفاع نے بتایا کہ جس علاقے میں انگس کی کشتی مچھلیاں پکڑ رہی تھی وہاں پربرطانیہ کی کوئی آبدوز نہیں ہو سکتی۔ اس آبدوز کو کھینچنے کی کشمکش میں انگس کی کشتی کو 10 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔