حسد کے مارے بیوی نے شوہر کی کار جلا دی

منگل 24 مارچ 2015 12:37

حسد کے مارے بیوی نے شوہر کی کار جلا دی

زمبابوے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2015ء)ایک بیوی نے شوہر کی کار کو آگ میں جلا دیا۔ شوہر نے دوسری عورت کے لیے گھر چھوڑ کی قحبہ خانے میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ واقعہ زمبابوے میں موتارے کے مضافات میں پیش آیا۔بیوی ٹاپووا کائیچو کو شوہر فیلکس ویولا کی نسان گاڑی جلانے پر گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ کائیچو کو شک تھا کہ اس کا شوہر قریبی علاقے کی ایک عورت ایمیلیا کے چکر میں ہے۔

اس سے ایک ہفتہ پہلے کائیچو ایمیلیا سے ملنے گئی تھی اور وہاں کھڑی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ وہ واپس آکر اس گاڑی کو جلا دے گی۔کائیچو نے اپنا وعدہ پورا کیا۔بعد میں وہ پانچ لیٹر پٹرول لے کر واپس آئی، اسے گاڑی پر چھڑکا اور آگ لگا کر دور کھڑی تماشا دیکھتی رہی۔

(جاری ہے)

ایک بوڑھی عورت جو ایمیلیا کی ماں ہے ، نے کہا کہ کائیچو کو گاڑی جلانی نہیں چاہیے تھی، کیونکہ اس کا شوہر ایمیلیا سے پیار نہیں کرتا۔

اس نےمزید کہا کہ کائیچو کے شوہر نے گاڑی کے خراب ہونے کے باعث تین ہفتے اسے وہاں پر کھڑا کیا ہوا ہے۔ بوڑھی عورت کا مزید کہنا تھا کہ کائیچو کا شوہر کبھی کبھار آکر ان کے گھر شراب پی لیتا ہے ورنہ اس سے صرف دوستوں والا تعلق ہے۔ ہمسایوں نے جو کہانی سنائی وہ بوڑھی عورت کے بیان کے الٹ ہے۔ ہمسایوں نے بتایا کہ کائیچو کا شوہر اکثر اس قحبہ خانے میں ٹھہرا رہتا ہے۔ ہمسایوں نے یہ بھی بتایا کہ یہاں پر اور بہت سے لوگ بھی آتے ہیں۔