کراچی : ماڈل ایان کو تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل سے کراچی کی سینٹرل جیل منتقل کیا جائے، سندھ حکومت کا وفاق کو خط

منگل 24 مارچ 2015 12:41

کراچی : ماڈل ایان کو تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل سے کراچی کی سینٹرل جیل منتقل ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : سندھ حکومت نے ماڈل ایان علی کی کراچی سینٹرل جیل میں منتقلی کے لیے وفاق کو خط ارسال کیا ہے جس میں یہ موقف دیا گیا ہے کہ ماڈل ایان علی کراچی کے بیس سے زائد افراد کی رقوم بیرون ملک لیجا چکی ہیں لہٰذا تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل سے کراچی کی سینٹرل جیل منتقل کیا جائے. کرااچی کی سینٹرل جیل میں ماڈل ایان علی کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے. یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں راولپنڈی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :