کائنات میں زمین جیسے کتنے سیارے؟ حیرت انگیز انکشاف

منگل 24 مارچ 2015 12:41

کائنات میں زمین جیسے کتنے سیارے؟ حیرت انگیز انکشاف

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2015ء)اتنی بڑی کائنات کے بارے میں سوچتے ہوئے اکثر ذہن میں آتا ہے کہ کیا ہم کائنات میں ہم اکیلے ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق صرف ہماری کہکشاں ملکی وے میں بے شمار ایسے سیارے ہیں جہاں پر پانی اور زندہ رہنے کے لیے سازگار حالات ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری زمین پر تمام ساحلوں پر ریت کے 5 سیکسٹلین(sextillion) ذرات ہے۔ ایک sextillion کا مطلب ایک کے ساتھ 21 صفر۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنے ہماری زمین پر ریت کے ذرے ہیں اتنے کائنات میں ایسے سیارے ہیں جہاں پر زندگی کے لیے ساز گار ماحول موجود ہے۔