موسم بدلتے ہی بجلی ”روٹھ‘ ‘گئی‘لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا‘ آئندہ چند روز میں لوڈ شیڈنگ میں مزیداضافے کا امکان

منگل 24 مارچ 2015 12:58

موسم بدلتے ہی بجلی ”روٹھ‘ ‘گئی‘لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا‘ آئندہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیاہے اورآنیوالے دنوں میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 8ہزار میگاواٹ اور طلب 13,000میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے یوں شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے بڑھ چکاہے اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس سے وی وی آئی پیز اور پوش علاقے مستثنیٰ ہیں۔

پاکستان کاوہ علاقہ جہاں صرف ایک گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوئی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

(جاری ہے)

واپڈا ذرائع کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے جس کی بنیادی وجہ فنڈز کی عدم دستیابی اور فیول کی قلت ہے اور پاورہاؤسز اپنی صلاحیت سے کم بجلی پیداکررہے ہیں۔ذرائع کاکہناتھاکہ وی وی آئی پیز اور پوش علاقے اضافی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں جبکہ وزارت پٹرولیم نے مارچ میں ایل این جی درآمد کادعویٰ کیاتھا لیکن اب تاخیر ہوچکی ہے۔دوسری طرف آدھا مارچ گزرجانے کے باوجود گیس کی طلب اور رسد میں فرق کم نہیں ہوسکا اور پنجاب میں سوئی گیس کی ہفتے میں دودن کی بحالی کاخواب چکناچورہوگیا۔

متعلقہ عنوان :