برطانیہ انتہا پسندوں کو برداشت نہیں کرے گا:بر طا نو ی وزیر داخلہ
منگل 24 مارچ 2015 13:12
لند ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ ٹریسا مے نے کہا ہے کہ برطانیہ اسلامی انتہا پسندوں کا برطانوی اقدار کو رد کرنے والا رویہ برداشت نہیں کرے گا۔ اپنے ایک بیا ن میں انھوں نے کہا کہ مستقبل کی ٹوری حکومت ’کلوزر آرڈرز‘ جیسے اقدامات لائے گی جن میں ان جگہوں کو بند کر دیا جائے گا جن کو انتہا پسند استعمال کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انتہا پسندی کو روکنے کے لیے بھی سول ’اکسٹریم ازم ڈسرپشن آرڈرز‘ کا منصوبہ زیرِ غور ہے جس کو افراد کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ٹریسا مے نے کہا کہ برطانیہ میں ہر کسی کی ذمہ داریاں اور حقوق ہیں اور انھیں چاہیے کہ وہ قوانین اور اداروں کا احترام کریں۔انھوں نے کہا کہ اگر کنزرویٹوز عام انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں تو دوسرے اقدامات بھی کیے جائیں گے جن میں: ایسے گروہوں پر پابندی لگا دی جائے گی جن پر ابھی قانونی طور پر دہشت گردی کے قوانین لاگو نہیں ہوتے، عوام میں برطانوی اقدار کے فروغ کے لیے مثبت مہم، ان سپلیمنٹری سکولوں کا از سرِ نو جائزہ جو ابھی بے ضابطہ یا غیر منظم ہیں، ایچ ایم انسپیکٹوریٹ آف کانسٹیبلری اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ پولیس نے ’عزت کے جرائم‘ جیسے ایف جی ایم اور زبردستی کی شادی، کے متعلق کس طرح کا ردِ عمل ظاہر کیا ہے، جیلوں میں نئے ’ایکسٹریم ازم آفیسر‘ تعینات کیا جائیں گے جن کا کام جیلوں میں بند انتہا پسندوں اور گینگز سے نمٹنا ہو گا، شہریت کے قانون کا بھی از سرِ نو جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کامیاب امیدوار برطانوی اقدار کا احترام کرتے ہیں، ترجمے کی سہولیات کی فنڈنگ میں بڑی کمی اور انگریزی زبان کی تربیت کے لیے کافی پیسہ مختص کیا جائے گا،ٹریسا مے نے ان میں سے کئی تجاویز ستمبر کو ہونے والی پارٹی کانفرنس میں بھی دی تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.