جائید اد منتقلی ٹیکس کی مد میں ٹی ایم اے جہلم میں 3کروڑ روپے کی بد عنوانی پکڑی گئی ،اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات
منگل 24 مارچ 2015 14:10
لاہور/جہلم ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کے کرپشن سے پاک پنجاب کے ویژن کے مطابق سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن جہلم کے مالی معاملات کی چھان بین کے دوران صرف ایک مالی سال میں جائیداد منتقلی ٹیکس کی مد میں تین کروڑروپے کی بدعنوانی پکڑی گئی ہے اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف مقدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں درج کردیئے گئے ہیں جبکہ ٹی ایم اے سے کرپشن کا خاتمہ کر کے ایماندار اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
ان امر کا اظہار ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے ٹی ایم اے کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی او ذوالفقاراحمد گھمن نے بتایا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن جہلم سے کرپشن کے خاتمے کے بعد پانچ سال سے پنشنوں سے محروم ٹی ایم اے کے 26 ریٹائرڈ ملازمین کو پنشنوں کی ادائیگی ممکن ہوسکی ہے اوربرسوں سے پنشن سے محروم ریٹائرڈ ملازمین کوان کے حق کی ادائیگی ٹی ایم اے کے مالی معاملا ت میں بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.