پنجاب حکو مت نے سات سالوں میں عوام کا سرمایہ اشتہارات پر ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 24 مارچ 2015 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت نے سات سالوں میں عوام کا سرمایہ اشتہارات پر ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،پنجاب میں مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی مخدوش صورت حال نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے جس کی وجہ سے خودکشیوں کا رحجان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو سوائے دکھوں کے کچھ نہیں دیا اور مستقبل میں بھی ان ظالم حکمرانوں سے اچھی امید نظر نہیں آ رہی۔ کرپٹ حکمرانوں کا اقتدار زیادہ دیر نہیں چلے گا ملک میں دہشت گردی ،اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی سمیت جرائم میں ریکا رڈ اضافہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :