ورلڈکپ کے دوران پاکستانی کھلاڑی غیر ضروری کرفیو ٹائمنگ کی وجہ سے نا خوش رہے

منگل 24 مارچ 2015 14:30

ورلڈکپ کے دوران پاکستانی کھلاڑی غیر ضروری کرفیو ٹائمنگ کی وجہ سے نا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے غیر ضروری کرفیو ٹائمنگ کی وجہ سے نا خوش رہے ۔ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے دوران کے دوران ٹیم منیجرنوید اکرم چیمہ نے غیر ضروری طور پر کھلاڑیوں کو قید کئے رکھا اور اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے جرمانہ بھی کردیا ۔ اس میگا ایونٹ میں تفریح سے دور رکھا گیا اور غیر ضروری پابندیوں اور جرمانوں کی وجہ سے کھلاڑی پریشان رہے۔

(جاری ہے)

کھلاڑی کھانا کھانے باہرجاتے ہوئے بھی گھبراتے تھے ، ساڑھے دس بجتے ہی گھبراہٹ میں ہوٹل چھوڑ دیتے تھے کیوں کہ گیارہ بجے کرفیو اوقات شروع ہورہے ہیں۔ اسسٹنٹ منیجر ہر وقت ہوٹل کی لابی میں بیٹھ کر کھلاڑیوں پر نظررکھتے تھے ۔ شاہد آفریدی جیسے دبنگ اور سینئر کھلاڑی گھبراہٹ کا شکار رہے ۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ وارم اپ میچوں کے دوران شاہد آفریدی ، احمد شہزاد سمیت آٹھ کھلاڑیوں پر کرفیو اوقات کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد ہوچکا ہے۔